11 اگست 2012 - 19:30

يورپي يونين نے بيلا روس سے اپنے تمام سفيروں کو واپس بلانے پرغور شروع کرديا ہے.

ابنا: يورپي يونين نے بيلا روس سے اپنے تمام سفيروں کو واپس بلانے پرغور شروع کرديا ہے. يورپين يونين نے يہ اقدام بيلا روس سے سوئيڈن کے تمام سفارتي عملے کو نکالنے پر جوابي کارروائي کرتے ہوئے اٹھايا ہے. سفارتي تنازع اس وقت پيدا ہوا جب گزشتہ ہفتہ بيلا روس کي حکومت نے سوئيڈن سفير کي تعيناتي ميں مزيد توسيع سے انکار کرديا. بيلا روس نے الزام عائد کيا ہے کہ سويڈش سفير نے حکومت کيخلاف سياسي مہم چلانے ميں انساني حقوق کي تنظيموں کو مدد فراہم کي ہے. بيلا روس نے سوئيڈن کے تمام سفارتي عملے کو ملک سے چلے جانے اورا سٹاک ہوم سے اپنے تمام سفارتي عملے کو ملک واپس آنے کا حکم ديا تھا.

.......

/169